بھارتی فوج کو ہتھیاروں کی کمی کا سامنا، آرمی چیف منموہن کو بریفنگ دینگے
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ وزےراعظم منموہن سنگھ کو فوج کو آئندہ چند ہفتوں میں ہتھےاروں کے نظام اور گولہ بارود کی کمی سے متعلق برےفنگ دےں گے،بھارتی مےڈےا رپورٹ کے مطابق ملک کی1.3ملےن مضبوط مسلح افواج کو اسکی دفاعی تےاریوں کے سلسلے مےں اسلحہ وگولہ بارود کی کمی کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج مزید ان شعبوں کی شناخت کر رہی ہے جہاں اسے خسارے کا سامنا ہے۔ ڈائرےکٹورےٹ جنرل آف ملٹری آپرےشنز نے فوجی ہےڈ کوارٹرز کو ہداےات جاری کی ہےں کہ وہ سامان وپلےٹ فارمز کی فہرست کی تےاری مےں تےنوں مسلح افواج سے تعاون کرےں،آرمی چےف نے حالےہ کمانڈوز کانفرنس مےں بھی اس کی نشاندہی کی تھی۔