مولوی فضل اللہ مشرقی افغانستان میں روپوش ہے: امریکی فوج کا اعتراف
اسلام آباد/کابل (آئی این پی) امریکی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ مشرقی افغانستان کے علاقے میں چھپا ہوا ہے، اس تصدیق نے28 اکتوبر 2012ءکو افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس)کہ اس دعوے کو جھٹلا دیا ہے کہ پاکستان کا انتہائی مطلوب جنگجو کمانڈر افغانستان میں موجود نہیں بلکہ وہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے قاری ضیا الرحمن کی زیر نگرانی پاکستانی سرزمین سے کارروائیاں کر رہا ہے۔