متحدہ کے مقامی رہنماﺅں کی مخالفت پر الطاف نے ریفرنڈم موخرکیا
کراچی (خصوصی رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے مقامی رہنماﺅں کی مخالفت پر الطاف حسین نے عوامی ریفرنڈم بعنوان ”قائداعظم کا پاکستان چاہئے یا طالبان کا پاکستان“ کو ایک بار پھر موخر کر دیا۔ اس بار محرم کو جواز بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں پہلے ایکسپو میں نمائش کا کہہ کر تاریخ آگے بڑھائی تھی۔ رابطہ کمیٹی اور متحدہ کے ارکان اسمبلی ریفرنڈم کے حق میں نہیں۔