مسلم لیگ (ن) کی عوام میں مقبولیت شرجیل میمن کو ہضم نہیں ہو رہی: رانا ثناء
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کی عوام میں بھرپور مقبولیت شرجیل میمن کو ہضم نہیں ہو رہی۔ محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نہ صرف متحد اور مضبوط ہے بلکہ پارٹی چھوڑ جانے والوں کی واپسی سے مزید مستحکم ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے شرجیل میمن کے بیان کے ردعمل میں کیا۔ رانا ثناءاللہ نے مزید کہاکہ مسلم لیگ (ن) نہیں بلکہ پیپلز پارٹی دو واضح دھڑوں پیپلزپارٹی نظریاتی اور پیپلزپارٹی زرداری میں منقسم ہو چکی ہے، شرجیل میمن بتائیں کہ وہ کس دھڑے سے تعلق رکھتے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت اور اس کے حواریوں نے ملک اور اس کے غریب عوام کو لوٹ لوٹ کر کنگال کر دیا ہے۔