اگر سوئس بنکوں سے رقم کہیں اور منتقل کر دی گئی تو اسکی تلاش بہت ”مہنگا“ کام ہوگا: شاہد حامد
لاہور(آئی این پی) سابق گورنر پنجاب و قانونی ماہر شاہد حامد نے کہا ہے کہ اگر سوئس بنکوں سے صدر زرداری نے رقم کہیں اور منتقل کر دی ہے تو اسکی تلاش بہت ”مہنگا“ کام ہوگا، اصغر خان کیس کے فیصلے کا مستقبل کیا ہوگا یہ تو آنیوالا وقت ہی بتائے گا، عام انتخابات ہونے یا نہ ہونے بارے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور سپریم کورٹ نے کسی بھی معاملے پر اپنی حدود سے تجاوز نہیں کیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں شاہد حامد نے کہا کہ سوئس اور پاکستانی عدالتی معاملات اور مقدمات ختم کرنے کے حوالے قوانین مختلف ہیں اور 15 سال میں کیس ختم ہونے کا اطلاق صدر زرداری کے کیس پر ہوتا ہے یا نہیں اس کے حوالے سے آنیوالے دنوں میں سب کچھ سامنے آ جائیگا۔