• news

عراق میں دہشت گردی میں ملوث 10قیدیوں کو پھانسی

بغداد (اے پی پی) عراق میں دہشت گردی میں ملوث 10قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ عراق کی قانون اور انصاف کی وزارت کے مطابق پھانسی کی سزا پانے والوں میں 9 عراقی اور ایک مصری شہری شامل ہے۔ واضح رہے کہ نومبر 2011ءسے اب تک 120 قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے جن میں سے 60کو 2012ءکے شروعاتی 40دنوں میں پھانسی دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن