• news

نیپال میں سیاسی بحران، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی مسئلہ بن گئی

کھٹمنڈو (اے پی پی) نیپال میں سیاسی بحران کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی مسئلہ بن گئی۔ رواں ماہ ہزاروں اساتذہ ، نرسوں، پولیس ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہیں نہ ملنے کے امکانات پیدا ہوگئے۔ نیپال جہاں رواں سال جون سے کوئی باضابطہ حکومت موجود نہیں ہے۔ سیاسی کے ساتھ ساتھ بجٹ بحران کا بھی شکار ہوگیا ہے۔ موجودہ عبوری حکومت ایمرجنسی فنڈز پر معاملات چلا رہی تھی جو اس ماہ کی 15 تاریخ تک ختم ہو جائیں گے جس کے بعد ٹیچرز، نرسز، پولیس اور فوجیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہ رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن