کوئٹہ: دکاندار قتل، فائرنگ سے پیش امام زخمی، احتجاج، قومی شاہراہ بلاک
کوئٹہ (اے پی پی/ آئی این پی) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دکاندار کو قتل کر دیا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو سیٹلائٹ ٹاﺅن میں مسلح سائیکل سواروں نے خود کار اسلحہ سے فائرنگ کر کے منظور احمد ولد نواب دین کو قتل کر دیا۔ ادھر نواحی علاقہ کچلاک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پیش امام کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں قومی شاہراہوں پر مسافر بسوں کی لوٹ مار کے خلاف ٹرانسپورٹروں نے مستونگ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ کو احتجاجاً بلاک کر دیا۔ ٹریفک بلاک ہونے سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔