غیر حاضری اور معمولی کوتاہیوں پر وارڈنز کو بھاری جرمانے
لاہور (نمائندہ خصوصی) ٹریفک پولیس افسروں نے معمولی کوتاہیوں پر وارڈنز کو بھاری جرمانے کرنے شروع کر دیئے ہیں 29 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرنے والے وارڈن افسروں کے ناروا سلوک اور بھاری جرمانوں سے انتہائی بدل اور ذہنی انتشار کا شکار ہیں تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی سرکل رانا شجاعت نے گزشتہ دنوں ٹریفک وارڈن معظم کو دو دن کی غیر حاضری پر 8 ہزار روپے ولیم کو 4 دن غیر حاضری پر 80 ہزار، اعجاز کو 6 دن کی غیر حاضری پر 9 ہزار عدنان کو 9 دن کے 10 ہزار شعیب کو 7 دن کے 10 ہزار، سلیم کو 3 دن کے 5 ہزار اعجاز کو 5 دن کے 8 ہزار علی حسن کو 5 دن کے 6 ہزار آصف کو 6 دن کے 10 ہزار خالد کو دو دن کے 3 ہزار وقاص کو 6 دن کے 6 ہزار نوید کو 5 دن کے 5 ہزار روپے اور دیگر وارڈنز کو بھی اسی شرح سے بھاری جرمانے کئے ہیں علاوہ ازیں وارڈنز کی غیر حاضری کے دنوں کے پیسے بھی کاٹے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ آدھی تنخواہ لینے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ درجنوں وارڈنز کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جا چکا ہے۔