تحصیل سطح پر ”مینگو کلینک“ قائم کرینگے: وزیر زراعت
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت و آبپاشی ملک احمد علی نے کہا کہ تحصیل سطح پر مینگو کلینک قائم کئے جائیں گے تا کہ آم کے پودوں کی بیماریوں کا پتہ لگانے کے حوالے سے سہولت فراہم کی جا سکے۔یہ بات انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایگری کلچر ریسرچ بورڈ کے زرعی ترقی کے 53 منصوبوں کے لئے دور ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ مختلف منصوبوں کی پیداورا بڑھانے اور بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو انجینئرنگ کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے 53 منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو 30 ہزار ٹریکٹرز پر6 ارب روپے سبسڈی فراہم کی گئی۔