• news

بجلی چوری کی روک تھام کیلئے م¶ثر اقدامات کی ہدایت

لاہور (نیوز رپورٹر) وزارت پانی و بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی چوری اور اووربلنگ کم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر ضیاءلطیف نے نوائے وقت کو بتایا کہ تمام افسروں کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے فیلڈ افسران ایس ای ایکسیئن اور ایس ڈی اوز ہدایات دی ہیں کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائے انہوں نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں صارفین تک بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں دوسری طرف چیف ایگزیکٹو لیسکو نے فیلڈ افسران کی کارکردگی مانیٹر کرنے کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے انہوں نے کسٹمر سروسز ڈائریکٹر ارشد رفیق اور دیگر افسران کے ہمراہ مزنگ، اسلامیہ پارک، ٹھوکر نیاز بیگ اور ملتان روڈ سب ڈویژن کا وزٹ کیا ۔ اور صارفین کی شکایات کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن