• news

گھر کے باہر کھڑے ہونے سے منع کرنے پر محلے داروں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

لاہور (نمائندہ خصوصی) گھر کے باہر کھڑے ہونے سے منع کرنے پر تین افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن راوی مسرت کالونی کے رہائشی امان خان کے جوان سالہ بیٹے حافظ قرآن رضوان نے محلے میں نے آئنے والے کرایہ دار عامر عبدالواحد اور شاہ عالم کو اپنے گھر کے باہر کھڑے ہونے سے منع کیا تو جھگڑا شروع ہو گیا جس پر عامر عبدالواحد وغیرہ نے فائرنگ کرکے حافظ رضوان کو شدید زخمی کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن