قوم کو سیاست یا ریاست میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا: حمید مصطفوی
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر عبدالحمید مصطفوی نے کہا ہے کہ قوم کو اب سیاست یا ریاست میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا اگر قوم نے پھر کرپٹ سیاسی ڈرامہ دیکھنے کو ترجیح دی تو پھر ملک و قوم کا خدا ہی حافظ ہو گا وقت کا تقاضا ہے کہ قوم اب کرپٹ سیسی نظام کا حصہ بن کر اپنے آپ کو یرغمال بنانے کی بجائے اس سیاسی نظام کے خلاف اعلان بغاوت کر دے اسی میں ہی بہتری ہے اس نظام سے ٹکرائے بغیر انقلاب یا تبدیلی ہوائی باتیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر صوفی محمد طفیل قادری میجر (ر) سرفراز احمد بھی موجود تھے۔