مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن آج ہو گا
مانانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) ”ورکرز کنونشن“ آج سہ پہر تین بجے سرراہ محل مانانوالہ میں زیر صدارت سابق تحصیل ناظم شیخوپورہ چودھری محمودالحق شاہین منعقد ہو گا۔ جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) ضلع شیخوپورہ کے صدر محمد عارف خان سندھیلہ ہوں گے۔ ضلع بھر سے مسلم لیگی ورکرز کارکن اور عہدیدار شرکت کریں گے۔ ضلعی اور تحصیل شیخوپورہ کے رہنما خطاب کریں گے۔