• news

پیپلز پارٹی مخالفین کے منفی پروپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہو گی: میاں اعجاز

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی پی پی 170 کے رہنما میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا کہ سونامی کے نعرے اور اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کو عوام پھر مسترد کر دینگے، پیپلز پارٹی بحرانوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی سیاسی جماعت ہے، پیپلز پارٹی مخالفین کے منفی پروپیگنڈے اور سازشوں سے کبھی مرعوب نہیں ہو گی، میاں منظور احمد وٹو کی قیادت میں پنجاب میں بھی حکومت قائم کرینگے، وہ حاجی باسط فیض کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگوکر رہے تھے، اس موقعہ رانا عبدالمجید بی اے بھی موجود تھے، میاں اعجاز حسین بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جماعت ہی نہیں تحریک کا نام ہے جو بھٹو شہید نے ملک کے غریب اور متوسط طبقہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے شروع کی تھی، جس کیلئے بھٹو خاندان نے عظیم قربانیاں پیش کیں، پیپلز پارٹی نے کبھی چور دروازے سے اقتدار حاصل نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن