• news

عوام دشمن پالیسیوں کے باعث پیپلز پارٹی کا گراف گر چکا ہے: کاشف عارف

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ( ن )ضلع شیخوپورہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری کاشف عارف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)برسراقتدارآکرملک سے کرپشن،بدامنی اور بیروزگاری کاخاتمہ کردے گی مسلم لیگی کارکن آئندہ الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کریں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے اوریہ سب مسلم لیگ (ن) کے مخلص کارکنوں کی بدولت ہے جنہوں نے پیپلزپارٹی کی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کاڈٹ کرمقابلہ کیاحکومت عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پیپلزپارٹی کاگراف گرچکاہے جس کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن)پورے ملک سے کلین سویپ کرنے کی پوزیشن میں آچکی ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف عارف نے کہاکہ آنے والے الیکشن میںنوجوان ضلع بھر کی قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر فیصلہ کردار اداکرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن