• news

چیئرمین انجمن تاجران اسلم بلوچ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین ملک محمد اسلم بلوچ اپنے تاجر رہنماﺅں شیخ عبدالحفیظ، چوہدری قمر بھٹی، ڈاکٹر عبدالقیوم قریشی کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ایئرپورٹ پر مقامی تاجر رہنماﺅں کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ سعادت حج کے دوران اللہ تعالیٰ سے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں اور حالات کی سنگینی کے تحت ملک میں قیام امن کیلئے بھی اللہ تعالیٰ کے حضور التجائیں کی ہیں جو انشاءاللہ رنگ لائیں گی اور مملکت خداداد پاکستان امن و امان کا گہوارہ بنے گا۔

ای پیپر-دی نیشن