مرید کے نارووال روڈ پر گڑھے حادثات کا سبب بن رہے ہیں: فرحان شوکت
لاہور (پ ر) جماعت اسلامی کے رکن چودھری فرحان شوکت ہنجرا اور نمبردار کوٹ بھیلاں نارنگ کی سیاسی شخصیت چودھری ذکااللہ ہنجرا نے وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مرید کے نارووال روڈ اوررانا ٹاﺅن تا آہدیاں روڈ اور مہتہ سوجا روڈ کی فی الفور مرمت کے احکامات جاری کئے جائیں۔ چودھری فرحان شوکت ہنجرا اور چودھری ذکااللہ ہنجرا نے کہا ہے کہ اگر حکومت متعلقہ اداروں نے اس طرف توجہ نہ دی تو ہم سخت احتجاج کریں گے۔