• news

©”محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے“

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) مقامی پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے، پولیس نے تمام اہم و حساس مقامات کی نشاندہی کر کے پولیس کے گشت میں اضافہ کر دیا، جبکہ مجالس عزاءکے تمام پروگرام کی سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی اور ان مقامات کی حفاظت کیلئے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ڈی ایس پی مہر محمد شعیب نے صحافیوں کو بتایا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی و مکاتب فکر سے وابستہ معززین علاقہ کی 20 رکنی امن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس نے علاقہ میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی بیخ کنی کے سلسلہ میں غورو خوص کیا گیا۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر پولیس اور مقامی انتظامیہ کو علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن