• news

شیخوپورہ: تجاوزات کیخلاف دوبارہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) شدید عوامی احتجاج کے بعد تحصیل کونسل شیخوپورہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے دوبارہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس ضمن میں ٹی ایم او عبدالستار غفار نے ایک مراسلہ ٹی او ریگولیشن کو بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شیخوپورہ شہر کی بڑی سڑکوں پر دن بدن تجاوزات بڑھتی جا رہی ہیں جو عوام اور بالخصوص خواتین اور بچوں کے لئے باعث اذےت بن چکی تھی ان تجاوزات کی وجہ سے ٹرےفک کا نظام بھی شدےد متاثر ہو رہا ہے مراسلے مےں ٹی او رےگولےشن کو ہداےت کی گئی ہے کہ شہر کی تمام بڑی سڑکوں پر سے عارضی اور پختہ تجاوزات فوری طور پر ختم کروائی جائے اورا س ضمن مےں ضرورت پڑنے پر شےخوپورہ کے تھانوں سے پولےس کی مدد بھی لی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن