وفاقی حکومت نے عوام سے سوتیلی ماں جیسا برتاﺅ کیا: جاوید لطیف
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءمیاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ وفاقی حکمرانوں نے پونے پانچ سالوں میں لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے عوام انتخابات کیلئے ایک ایک منٹ کا انتظار کر رہے ہیں اگر حکمرانوں نے انتخابات لیٹ کرنے کی کوشش کی تو عوام طاقت سے حکمرانوں کو چلتا کردیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھنٹ پورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر کاشف عارف، امجد نذیر بٹ، ملک شہزاد ڈوگر، میاں اعجاز احمد، فیضان خالد ورک اور دیگر بھی موجود تھے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ مسلم لیگ ن برسر اقتدار آ کر کرپشن کو جڑ سے ختم کر دے گی نواز شریف وزیراعظم بن کر پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب لاکر عوام کے مسائل کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے۔