• news

حکومت نے کھیلوں کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کئے: طارق باجوہ

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے کھیلوں کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کئے، پنجاب یوتھ فیسٹیول اسی سلسلے کی کڑی ہے، حکومت نے دیہاتوں میں بھی سٹیڈیم تعمیر کئے ہیں، وہ نواحی چک نمبر 43 کوٹلہ خورد میں بھارت سے پرنس آف پاکستان کا خطاب پانے والے کبڈی کے کھلاڑی بابر وسیم گجر کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے، اس موقعہ پر مسلم لیگ ن کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میاں اعظم شریف، چوہدری ذوالفقار علی باجوہ، تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد عمران بوبک، سٹی صدر زاہد پرویز بٹ، طارق سعید اور لالہ امان اللہ بٹ سمیت معززین دیہہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن