عوام ملکی ترقی کیلئے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے: نواز شاہ
وابرٹن (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی واربرٹن پیر سید نواز شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام ملک کی بقائ، ترقی اور کرپشن کے مکمل خاتمہ کے لئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینگے۔ پارٹی پہلے سے زیادہ مقبول اور مضبوط ہو چکی ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 136 میں تین امیدوار چودھری بلال احمد ورک، عارف خاں سندھیلہ اور میجر ذوالفقار حسین سید کے نام سامنے آئے ہیں جن کے بارے میں فیصلہ قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کریگی۔