علامہ اقبالؒ کے کلام سے تحریک اور انقلاب کا درس ملتا ہے: بینش قمر
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) علامہ اقبال ؒ کا کلام آفاقی ہے اور اس سے تحریک اور انقلاب کا درس ملتا ہے یہ بات امید ویلفئیر فاﺅنڈیشن کی چیئرپرسن اور پرنسپل گورنمنٹ پنجاب انٹرنیشنل سکول خان کالونی بینش قمر ڈار نے سکول میں منعقدہ مقابلہ "کلام اقبال" کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے ایک نظریہ کی بنیاد پر پاکستان کے قیام کا مطالبہ کیا تھا مگر موجودہ پاکستان فکر اقبال کے منافی مملکت کا نقشہ پیش کر رہا ہے انہوں نے طلباءو طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اقبال کے ویژن کے مطابق اسے اسلامی اور فلاحی مملکت بنانے کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی اس موقع پر مقابلہ "کلام اقبال" میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءو طالبات ثناءارشد، عمیر خالد، عمر شفیق راہین ناصر، عادل خالد، زینب فاطمہ، حمیرا خالد اور فراز سرفراز کو انعامات بھی دئیے گئے۔