• news

انٹرنینشل سپورٹس فیسٹیول : سربیا اور یمن کی فٹبال ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012ءکا انٹرنیشنل ایونٹ کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔ آخری مراحل کے دوران دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ پنجاب سٹیڈیم میں جاری انٹرنیشنل فٹ بال ایونٹ میں یمن اور سربیا کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، دونوں ٹیموں نے اپنے پولز میں دو،دو میچ جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ پنجاب سٹیڈیم میں گذشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں یمن نے پنجاب وائٹس کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر یمن کو صفر کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اولک الیکس نے تین گول سکور کر کے ہیٹ ٹرک کی جبکہ جیمز ٹیڈی اور صالح عبدالکریم نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ ایونٹ میں شریک پاکستان کی دونوں ٹیمیں پنجاب وائٹس اور پنجاب گرینز کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ ویمن کرکٹ اکیڈ می ماڈل ٹاﺅن میں کھیلے گئے بیس بال مقابلے میں نیپال نے افغانستان کو 17-9 سے شکست دے دی۔ نیپال کے کھلاڑی کرشنا نے 4 سکور کے ساتھ نمایاں رہے ۔وزیر اعلی پنجاب کے مشیر براے کھیل اعجاز گل اس موقعہ کے مہمان خصوصی تھے اسطرح مردوں کے ٹچ بال مقابلوں میں پاکستان سری لنکا کو ہر کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ افغانستان کو صومالیہ کے خلاف واک اوور مل گیا۔کل پاکستان اور سری لنکا فائنل میں مدمقابل ہونگی جبکہ فسٹ میں نیپال نے پنجاب کو دو کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے شکست دے دی جبکہ پاکستان سری لنکا کو صفر تین سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ جوجٹسو میں پاکستانی کھلاڑیوں کی برتری بدستور قائم رہی۔ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں ہونے والی چیمپئن شپ کے 62 کلوگرام مقابلے میں ایران کے علی رضا نے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کے امجد علی دوسرے اور عراق کے محمد حادی تیسرے نمبر پر رہے۔ 77 کے جی میں پاکستان کے آیت اللہ فاتح رہے عراق کے حسین محمد نے دوسری اور جنوبی کوریا کے زونگ یو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 85 کلوگرام کیٹگر ی کا ٹائٹل پاکستان کے نام رہا جس میں پاکستان کے ذیشان بٹ نے کامیابی حاصل کی۔ ایران کے وحید دوسرے اور تھائی لینڈ کے جوریت تیسرے نمبر پر رہے۔ دوو سسٹم میں پاکستان نے پہلی پاکستان وائٹ نے دوسری اور ایران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مکس دوو سسٹم میں پاکستان پہلے، پاکستان وائٹ دوسرے اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر رہا۔

ای پیپر-دی نیشن