پریمیئر فٹبال : ائرفورس، زرعی بنک کے درمیان میچ برابر، نیوی کو واک اوور مل گیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری نویں پریمیئر فٹبال لیگ 2012ءمیں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلا میچ افغان ایف سی اورنیوی کے درمیا ن گورنمنٹ ہائی سکول چمن میں کھیلا گیا جس میں نیوی کی ٹیم گرا¶نڈ میں نہ پہنچی جس کی وجہ سے افغان ایف سی کی ٹیم کے حق میں واک اوور دے دیا گیا۔ دوسرا میچ پاکستان ائرفورس اور زرعی ترقیاتی بنک لمٹیڈ کے درمیان پی اے ایف گرا¶نڈ کمپلکس پشاور میںکھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔