• news

لاہور ریجن کی ٹیم کیلئے ٹرائلز 16 نومبر کو ہونگے


لاہور (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی اور قومی ٹی ٹونٹی کے لئے لاہور رےجن کے ٹرائلز 16نومبر کو اےل سی سی اے گرا¶نڈ مےں ہو رنگے۔ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لءتین رکنی سلیکشن کمیٹی کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جس میں چیف سلیکٹر اقبال قاسم، فرخ زمان اور انضمام الحق شامل ہیں۔ ترجمان ایل سی سی اے کے مطابق قائداعظم ٹرافی کے لئے سےنئر انٹر ڈسٹرکٹ پی سی بی ٹورنامنٹ لاہور رےجن اور پےٹرن ٹرافی گرےڈ ٹو ٹورنامنٹ مےں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ٹرائلز کے اہل ہوں گے۔ قائداعظم ٹرافی مےں پہلی بار مختلف ڈےپارٹمنٹس سے کھےلنے والے 5کھلاڑی ہر رےجن کی ٹےم کی نمائندگی کر سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن