• news

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا آئندہ سال امکان‘ جنوبی ا افریقہ‘ ویسٹ انڈیز دورہ کر سکتے ہیں


لاہور (نوائے وقت نیوز+آئی این پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں، قومی ٹیم 2013ءمیں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کھیل سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئندہ سال تین بڑی سیریز کھیلے گی۔ جنوری میں بھارت کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم جنوبی افریقہ جائیگی جہاں یکم فروری سے تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ہو گی۔ اس دورے کے بعد جون میں پاکستان ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ جائے گی جس کے بعد امکان ہے کہ پاکستان ٹیم جولائی اگست میں ویسٹ انڈیز کا مکمل دورہ کرے گی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ستمبر میں بھارت کے ساتھ ہوم سیریز کی تجویز بھی زیرغور ہے اور حالیہ دورہ بھارت پر اس سیریز کیلئے بات چیت ہو گی۔ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو بھی آئندہ سال پاکستان کا جوابی دورہ کرنا ہے۔ اگر حالات سازگار رہے تو یہ سیریز یا اس کے کچھ میچ پاکستان میں ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال کے وسط میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کے لئے حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے آئندہ سال کے وسط میںبھارت اور جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کے لئے حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی ہے۔ دونوں ٹیموں کا آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دورہ پاکستان شیڈول نہیں تاہم ذکاءاشرف دونوں ٹیموں کو پاکستان کے دورے پر راضی کرنے کے لئے کوشاں ہےں۔ ذکاءاشرف جولائی یا اگست میں بھارت اور اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کے خواہشمند ہیں۔ دونوں ٹیموں کو پاکستان کے دورہ پر راضی کرنے کے لئے اپنی کوششوں کا آغاز آئندہ ماہ سے کریں گے۔ ذکاءاشرف قومی ٹیم کے دورہ بھارت پر بھارت جائیں گے جہاں پی سی سی آئی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور بھارتی ٹیم کے جوابی دورے اور پی پی ایل میں بھارتی کھلاڑیوں کی شمولیت پر بات چیت ہوگی۔ ذکاءاشرف بعد میں جنوبی افریقہ کی سیریز دیکھنے جائیں گے جہاں کرکٹ جنوبی افریقہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن