وزیراعظم نے دوہری شہریت نہ رکھنے کا حلف نامہ جمع کرا دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نے دوہری شہریت نہ رکھنے کا حلف نامہ جمع کرا دیا۔ دوسری جانب الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ فضل الرحمان، نذر گوندل، منظور وٹو، مخدوم شہاب الدین اور خورشید شاہ نے ابھی حلف نامے جمع نہیں کرائے۔