• news

صوبہ فرح : طالبان کا حملہ‘ 15 محافظ ہلاک‘ 11 نیٹو ٹینکرز نذر آتش


کابل، برلن (آن لائن، این این آئی، اے ایف پی) مغربی افغانستان میں طالبان جنگجو¶ں نے 11 آئل ٹینکرز کو نذرآتش کر دیا جس کے نتیجے میں 2 ڈرائیورز ہلاک ہو گئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 15 سکیورٹی گارڈز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان نے صوبہ فرح میں آئل ٹینکرز کے قافلے پر حملہ کیا۔ ادھر جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان سے فوجی بلانے کا فیصلہ جلد کریں گے۔ افغانستان میں نیٹو کے ترجمان جرمن جنرل گیٹر کاٹس نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان بہت زیادہ کمزور ہو گئے ہیں۔ پچھلے سال کے مقابلے میں گذشتہ تین مہینوں کے دوران طالبان کے حملوں میں 15 فیصد کمی آئی ہے۔ پہلے تو ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہئے یہاں طالبان باقی رہیں گے افغان فوج اور پولیس کی ان کیخلاف لڑائی جاری رہے گی لیکن ہم بھی یہیں رہیں گے اور ہم مدد دیتے رہیں گے۔ افغانوں کو طالبان کیخلاف جنگ تنہا نہیں لڑنا پڑے گی لیکن ابھی بہت سے مسائل باقی ہیں۔ مسائل کے طور پر داخلی دشمن۔ اچانک حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم نے کئی اقدامات کئے ہیں۔ مثال کے طور پر میرے سامنے میز پر ایک پستول پڑا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن