نولکھا: ہوٹل میں 2 محنت کش پراسرار طور پر دم گھٹنے سے ہلاک
لاہور (نامہ نگار) دو محنت کش نوجوان ایک ہوٹل میں سوتے ہوئے پراسرار طور پر چمڑے کی جیکٹیں اوپر گرنے سے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ باجوڑ ایجنسی کے رہائشی 30 سالہ میاں حبیب اور 35 سالہ عنایت الرخمن لنڈے بازار میں چمڑے کی جیکٹیں فروخت کرتے تھے۔ گذشتہ روز وہ کام سے فارغ ہونے کے بعد ہوٹل میں اپنے کمرے میں چلے گئے۔ انہوں نے اپنے سامان کو لوہے کے راڈ پر لٹکا دیا اور وہ دونوں سو گئے، اگلے روز کمرے سے باہر نہ آنے پر ہوٹل انتظامیہ نے کمرے میں جا کر دیکھا تو اندر دونوں مردہ حالت میں پڑے تھے ان کے اوپر جیکٹیں گری ہوئی تھیں۔ پولیس کے مطابق دونوں نوجوان باجوڑ کے رہائشی تھے۔ سوتے ہوئے جیکٹیں اوپر گرنے سے دونوں دم گھٹ جانے کے باعث ہلاک ہو گئے۔