• news

ریٹائرڈ میجر جنرل کے گھرسے 17 لاکھ کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے گئے


لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتو ں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ،موبائل فون ، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے برکی کے علاقہ میں ریٹائرڈ میجر جنرل غازی الدین کے گھر سے 17 لاکھ کی نقدی، زیورات، اظہار کے گھر سے18لاکھ روپے مالیت ,شمالی چھاﺅنی میں سعید احمد کے گھر سے 15لاکھ روپے مالیت، ہنجروال میں فرمان کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت ، شاہدرہ ٹاﺅن میں جبار کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت ، شمالی چھاﺅنی میں عابد کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت ،اقبال ٹاﺅن میں سرفراز کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت ،ٹاﺅن شپ میں عمر کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ،موبائل فون ور دےگر سامان لوٹ لےا ۔ڈاکوو¿ں نے ڈیفنس اے میں تجمل کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت جبکہ مسلم ٹاﺅن میں خالد محمود کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیتکی نقدی، طلائی زیورات ا ور دےگر سامان لوٹ لےا ۔ڈاکوو¿ں نے کوٹ لکھپت میں طاہرکی موبائل شاپ سے 30موبائل فون ،70ہزار روپے اورہزاروں روپے مالیت کے کالنگ کارڈ ،مغل پورہ میں اشرف سے ایک لاکھ روپے او رموبائل فون،لٹن روڈ میں سلیم سے پونے تین لاکھ روپے اور موبائل فون، رائے ونڈ میں حاکم سے 20ہزار روپے ، موٹر سائیکل اور موبائل فون،رائے ونڈ میں عمران سے موٹرسائیکل ،12ہزار روپے اور موبائل فون، نواں کوٹ میں عثمان سے ایک لاکھ 20ہزار روپے اورموبائل فون لوٹ لئے۔چوروں نے شمالی چھاﺅنی میں شیریں کے گھر کے تالے توڑ کر 5لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لےا۔ چوروں نے اسلام پورہ میںاختر، گارڈن ٹاﺅن میں کاشف ، چوہنگ میںارسلان ، شاہدرہ میں کامران ، لوئر مال میں مدثر کی گاڑیاں جبکہ جوہر ٹاﺅن میںجواد، پرانی انارکلی میںاعجاز ، گلبرگ میںاویس ، شاد مان میںکامران ، ملت پارک میں سلیم ، غازی آباد میںفتح محمد اور شاد باغ میں محمود کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں۔
شہبازشریف نے 4گھنٹے تک اجلاس کی صدارت کی، مزدوروں کے جذبے کی تعریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایوان وزیراعلیٰ میں میٹروبس پراجیکٹ پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں مسلسل 4گھنٹے تک اجلاس کی صدارت کی۔ سب سے پہلے وزیراعلیٰ نے منصوبے کے تمام سیکشنز پر ہونے والے تعمیراتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ بعدازاں وزیراعلی نے منصوبے کے مختلف سیکشنز پر کام کرنے والے کنٹریکٹرز سے ملاقات کی اور انہیں تعمیراتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کام مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل ہونا چاہئے۔ وزیراعلیٰ نے خصوصاً ان مزدوروں کی تعریف کی جو منصوبے پر دن رات ایک مشنری جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں، طویل اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام اورکنٹریکٹرز پر زور دے کر کہاکہ انہیں کام ، کام اور صرف کام چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن