زرداری کوپارٹی اجتماعات میں شرکت سے روکنے کیلئے الیکشن کمشن سے رجوع کرنے پر غور
لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے صدر آصف علی زرداری کو (کل) پارٹی کے اجتماع میں شرکت روکنے کیلئے الیکشن کمشن سے رجوع کرنے پر غور شروع کردیا۔ پیرکو مسلم لیگ ن کے ذرائع نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا (کل) بدھ کو پارٹی اجتماع میں شرکت اور خطاب کرنا سپریم کورٹ اور الیکشن کمشن آف پاکستان کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے جس کے خلاف الیکشن کمشن سے رجوع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔