کراچی میں روزانہ 2500 نفسیاتی مریض معالجین سے رجوع کرتے ہیں: رپورٹ
کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی میں روزانہ 2500 نفسیاتی مریض معالجین سے رجوع کر رہے ہیں۔ امت کے مطابق شہریوں میں 5 اقسام کے نفسیاتی عوارض پھیل رہے ہیں۔ برٹش جرنل آف سائیکاٹری کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر کا ہر دوسرا فرد ڈپریشن میں مبتلا ہے۔ جادو اور آسیب کے شبہ میں یومیہ 900 مریض روحانی عاملین سے رابطہ کرتے ہیں۔