• news

ایف آئی اے کا سپریم کورٹ سے اصغر خان کیس کی دستاویزات حاصل کرنیکا فیصلہ


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے اصغر خان کیس کی دستاویزات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اصغر خان کیس کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تاہم فیصلے کی روشنی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کیس کا بغور جائزہ لینے کے بعد ہی آگے بڑھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن