موجودہ ظالمانہ نظام انتخاب زیرو کو ہیرو بنا تا ہے: نوشابہ ضیائ
لاہور(لیڈی رپورٹر ) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاءنے کہا ہے کہ موجودہ ظالمانہ نظام انتخاب زیرو کو ہیرو بنا رہا ہے اور اس جرم میں موثر طبقات شریک ہیں۔ضروری ہے کہ قومی غیرت کو جگانے کےلئے شعوری بیداری کے عمل میں عوام خود کو شریک کریں۔موجودہ نظام باریاں بدلنے کا نظام ہے 2فی صد طبقہ اقتدار کو اپنا مورثی حق اس لئے سمجھتا ہے کہ موجودہ نظام انہیں مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے 98فی صد عوام کو حقوق کا شعور بیدار کر کے اس طبقے کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہو گا ۔ تنگ نظری،انتہا پسندی اور دہشت گردی کے عذاب نے ہمارے معاشرے کا امن اور معاشی استحکام چاٹ لیا ہے۔ہماراویثرن برداشت،وسعت ظری،اعتدال، جدیدیت، تحمل ا ور تدبر،متحرک روحانیت ا ور فلاح انسانیت پر قائم ہے۔ اس موقع پر گلشن ارشاد،سدرہ کرامت،ارشاد اقبال،سدرہ جبین ،ملکہ صباءاور منہاج القرآن ویمن لیگ کی دیگر مرکزی ، صوبائی و ضلعی قائدین بھی موجود تھیں۔