یوم اقبال کے حوالے سے حمایت اسلام ڈگری کالج برائے خواتین میں 15نومبر کو تقریری مقابلہ ہو گا
لاہور(لیڈی رپورٹر)حمایت اسلام ڈگری کالج برائے خواتین ملتان روڈ کے زیراہتمام پرنسپل ناز رضوی کی زیر نگرانی علامہ اقبال کے135ویں یو م پیدائش کے حوالے سے15نومبرکو قائداعظم ہال حمایت اسلام طبیہ کالج میں تقریری مقابلہ منعقد ہوگا۔ تقریب کی صدارت جسٹس(ر)منظور حسین سیال کریں گے جبکہ ڈائریکٹرکالجز لاہور ڈویژن پروفیسر نسیم اختر انجم مہمان خصوصی ہونگے۔