نواز شریف شکست کے خوف سے مایوسی کا شکار ہیںآئندہ حکومت بھی ہماری ہو گی: پیپلزپارٹی رہنما
لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ نواز شریف شکست کے خوف سے مایوسی کا شکار ہیں مگر وہ سن لیں آنے والی حکومت بھی ہماری ہو گی۔ میاں نواز شریف کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن خود مایوسی کا شکار ہے اور قوم کو بھی مایوس کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے کہا کہ لیپ ٹاپ پروگرام ”کمیشن بناﺅ“ پروگرام ہے۔ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی شوکت بسراءنے مسلم لیگ ن کا آئندہ انتخابات میں کامیابی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔