”عوام انتخابات میں حکومت اور اتحادیوں کا بوریا بستر گول کر دینگے“
لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی حکومت نے ملک کی معیشت اور امن و امان تباہ کر دیا، عوام منتظر ہیں کہ انہیں ووٹ ڈالنے کا موقع ملا تو حکومت میں شامل اتحادیوں کا بوریاں بستر گول کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمود احمد ایڈووکیٹ نے وکلاءکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وسیم قریشی ایڈووکیٹ، شیر زمان چیمہ، غزالہ نصرت بیگ نے بھی اظہار خیال کیا۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں ملک کا مستقبل سنوارنے کیلئے کوشاں ہے اور جس طرح شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے پنجاب کو بدلا ہے اسی طرح نواز شریف پاکستان کو بدل دیں گے۔