پی ٹی آئی آمریت نما جمہوریت ہمیشہ کیلئے ختم کر دے گی: زوار گھمن
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف تاجر ونگ کے ضلعی صدر چودھری زوار حسین گھمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آمریت نما جمہوریت اورموروثی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دے گی ، اداروں کے درمیان ٹکراﺅ ملک و جمہوریت کیلئے خطرناک ثابت ہوگا، آئین کی حکمرانی اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا جائے، بحرانوں سے نجات کا واحد راستہ یہ ہے کہ فوری طور پر عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے اور قومی اتفاق رائے سے عبوری حکومت قائم کی جائے ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری زوار حسین گھمن نے کہا کہ جب تک کراچی میں امن و امان خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایاجاتا، ملک میں امن قائم نہیں ہوگا،سیاسی اثرورسوخ کے تحت رہا کیے جانے والے دہشتگردوں کو گرفتار اور اس ضمن میں ان کا ساتھ دینے والوں کو بھی شریک جرم ٹھہرایا جائے، انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ایماندار لوگوں کی قیادت میںنگران سیٹ اپ بنا کر موجودہ اقتدار میں جتنی بھی جماعتیں شامل ہیں ان سب کا غیر جانبدارانہ اوربے رحمانہ احتساب کیا جانا چاہے۔