• news

پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ اکرام اللہ خان کاکڑ

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنماﺅں اور چیف کوآرڈی نیٹر pp146 لاہور اکرام اللہ خان کاکڑ، ملک محمد شریف، شیخ آصف رفیق، شیخ محمد عمران، طارق ڈار، شیخ مانی، شیخ زاہد منیر، محمد خالد رانا، شیخ عادل، تابندہ کاکڑ، ثمیرہ عتیق اور باجی نجمہ محبوب بٹ نے کہا ہے کہ منظور وٹو اور چودھری پرویز الٰہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کا اتحاد آگ اور پانی کا اتحاد ہے۔ کوئی بھی مسلم لیگی پیپلز پارٹی کے کسی امیدوار کو جنرل الیکشن میں ووٹ نہیں دے گا۔ کامیابی پورے پاکستان میں میاں نواز شریف کی ہو گی۔ اس موقع پر الطاف الرحمن مغل، ملک مشتاق احمد، ظہیر اقبال چودھری، زاہد لون، چودھری عارف، عارف محمود، ملک نصراللہ عاصم خان پیرزادہ، نعیم پیرزادہ اور دیگر مسلم لیگی ورکر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن