• news

16 افغانوں کے قتل میں ایک سے زیادہ امریکی فوجی ملوث تھے: تفتیشی افسر

کابل / واشنگٹن (آئی این پی) افغان تفتیشی افسر میجر خدائے داد نے کہا ہے کہ افغانستان میں 16 افراد کا اندھا دھند قتل ایک سے زیادہ قاتلوں کی کارروئی تھا، ممکن ہی نہیں کہ یہ کام کسی ایک شخص نے کیا ہو، جن دیہات میں یہ قتل عام کیا گیا، وہاں رات کے اندھیرے میں کسی میں اتنی ہمت ہو ہی نہیں سکتی کہ وہ اکیلا ہی ایسے دیہات کا رخ کرے، اس واقعے میں ایک سے زیادہ امریکی فوجی ملوث تھے۔ افغانستان کے صوبہ قندھار میں مقامی پولیس کے ایک تفتیشی افسرمیجر خدائے داد نے ویڈیو لنک کے ذریعے امر یکہ میں ایک فوجی اڈے پر سٹاف سارجنٹ رابرٹ بیلز کے خلاف سماعت کے دوران بیان دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گیارہ مارچ کو ان حملوں کے چند گھنٹے بعد الکوزئی اور نجیبان کے دیہات میں تین مختلف کمپاو¿نڈز کا دورہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن