پاکستان کا انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا عالمی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے: صدر
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونے پر وزیر خارجہ اور دفتر خارجہ کو مبارکباد دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان 3 سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا۔ صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا عالمی برادری کے ہم پر اعتماد کا اظہار ہے۔ پاکستان میں وقت کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔