• news

اقوام متحدہ ،او آئی سی مسئلہ کشمیر حل کرائیں: عالمی اسلامی تحریکوں کا اعلامیہ

اسلام آباد (ثناءنیوز) عالمی اسلامی تحریکوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہوئے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی طرف سے عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنماﺅں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں افغانستان کے سابق وزیر اعظم انجینئر احمد شاہ احمد زئی ، تاجکستان کی تحریک نفہت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر محی الدین کبیری ، ترکی کی سعادت پارٹی کے راہنما اعو زمان ترک ، ایران کے سرکردہ رہنما آیت اللہ محسن محمدی عراقی اور کئی دوسرے ممالک کے رہنماﺅں نے شرکت کی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور دوسری شخصیات بھی موجود تھیں ۔ تقریب میں اسلامی تحریکوں کے رہنماﺅں نے اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی کی طرف سے پیش کئے جانے والے اعلامیہ کی منظوری بھی دی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ 5 فروری کو کشمیریوں سے یکجہتی کےلئے یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ فلسطےن کی طرح کشمےر بھی امت مسلمہ کے دلوں کی دھڑکن ہے ۔ مقبوضہ خطے مےں ہونے والے مصائب و آلام کا نوٹس لےا جانا چاہےے ۔ اعلامےے مےں کہا گےا ہے کہ مقبوضہ کشمےر کے تنازعے کی وجہ سے نہ صرف مقبوضہ کشمےر بلکہ پورے جنوبی اےشےاءکے لوگ مصائب و آلام سے دوچار اور محرومےوں کا شکار ہوئے ہےں ۔ مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمےری عوام کی خواہشات کے تحت حل کےا جائے ۔ اعلامےے مےں اقوام متحدہ سے مطالبہ کےا گےا کہ وہ دنےا مےں قےام امن کی خاطر کشمےر کے حوالے سے اپنی ذمہ دارےاں پوری کرے اور او آئی سی بھی اپنا کردار ادا کرے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے سابق وزےر اعظم انجےنئر احمد شاہ احمد زئی نے کہا کہ اسلامی دنےا کشمےر اور فلسطےن کے مسائل نظر انداز نہےں کر سکتی ۔ اےرانی رہنما آےت اللہ محسن محمدی عراقی نے کہا کہ کشمےر اور فلسطےن کے تنازعات کے پےچھے ےہود و ہنود کا ہاتھ ہے ۔ڈاکٹر محی الدےن کبےری نے کہا کہ بلا شبہ کشمےر امت مسلمہ کے بڑے مسائل مےں سے اےک ہے اگر امت مسلمہ متحد ہو جائے تو ان مسائل کا خاتمہ کےا جا سکتا ہے ۔اغوزہان نے کہا کہ ہم دنےا بھر کے مظلوم اسلامی بھائےوں کے دکھ درد مےں شامل ہےں ۔قاضی حسےن احمد نے کہا کہ مسئلہ کشمےر کے سلسلے مےں سب سے زےادہ کمزوری حکومت پاکستان کی ہے ۔ حکومت پاکستان نے اس تنازعہ کو عالمی سطح بالخصوص اسلامی امہ کے پلےٹ فارم پر حقےقی معنوں مےں اجاگر نہےں کےا ۔عبد الرشےد ترابی نے کہا کہ کشمےرےوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت مسئلہ کشمےر حل ہونا چاہےے ۔

ای پیپر-دی نیشن