• news

سپریم کورٹ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج کرے گی

اسلام آباد (ثناءنیوز) سپریم کورٹ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج کرے گی۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ وزیراعظم کو این آر او عملدرآمد کیس میں سوئس حکام کو صدر آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف مقدمات کھولنے کے لئے خط نہ لکھنے پر جاری کئے گئے توہین عدالت نوٹسز کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون عدالت میں سوئس حکام کو لکھے گئے خط کو بھیجنے اور سوئس حکام کی جانب سے وصولی کی رسیدیں پیش کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن