وزیراعظم سے شجاعت، پرویز الٰہی کی ملاقات، الیکشن ملکر لڑنے کا عزم پرویز اشرف عاصمہ جہانگیر کے گھر بھی گئے
لاہور (آن لائن + این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی، ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے اتحاد کو موثر بنانے اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہا ق لیگ نے پیپلز پارٹی کو اس وقت سہارا دیا جب پیپلز پارٹی مشکل میں تھی یہ اتحاد وقت کے ساتھ ساتھ مزید موثر اور مضبوط ہوگا دونوں جماعتیں مل کر الیکشن لڑیں گی چوہدری شجاعت حسین نے صدر زرداری کی مفاہمت کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا آئندہ الیکشن دونوں جماعتیں مل کر لڑیں گی۔ مزید برآں وزیراعظم سپریم کورٹ بار کی سابقہ صدر عاصمہ جہانگیر کے گھر گئے انہوں نے عاصمہ جہانگیر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔