• news

پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی پیچیدہ اور انتہائی مشکل کام ہے:بھارت

نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی اگرچہ انتہائی مشکل اورپیچیدہ کام ہے تاہم اس حوالے سے کچھ اہم اورمثبت پیش رفت ہوئی ہے معاشرے کو انتہا پسند نظریات سے پاک کئے بغیر مشترکہ مقاصد کا حصول ممکن نہیں۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ بات وزیرخارجہ سلمان خورشید نے ایک تقریب کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ انتہاءپسند نظریات کو تسلیم کرنے سمیت کئی پہلوﺅںپر اہم پیشرفت ہوئی ہے تاہم معاشرے کوانتہا پسند نظریات اوردہشتگردی سے پاک کئے بغیر صورتحال میںمشکلات اورپیچیدگی پائی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سے ملنے والے کچھ مثبت سگنلز سے امید پیدا ہوگئی ہے امن کی کوششوں میںپیشرفت ہوئی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ برصغیر کا خطہ آئندہ انتخابات کی طرف جا رہا ہے ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ کون سی حکومتیں معرض وجود میںآئیگی ایسی صورتحال میںکسی کیلئے مقاصد کا حصول ممکن نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن