انڈسٹریل ایریا میں نامعلوم شخص اغواءکے بعد قتل، نعش کو آگ لگا دی
لاہور(نامہ نگار) قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں نامعلوم افراد نے 35 سالہ شخص کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دےا اور نعش کوڑے کے ڈھےر پر پھےنک کے آگ لگا دی۔ پولیس نے مقتول کی نعش کو شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجو اکر تفتیش شروع کردی ہے۔ بتاےا جاتا ہے قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ میں مقامی افراد نے کوڑے کے ڈھیر پر جلی ہوئی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی، لاش جلنے کے باعث ناقابل شناخت ہوگئی ہے۔