اٹارنی جنرل نے رینٹل پاور کیس میں تعاون کا یقین دلا دیا: فیصل صالح
اسلام آباد (اے پی اے) ق لیگ کے رہنما مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نے رینٹل پاور کیس میں انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے یہ بات اٹارنی جنرل عرفان قادر سے ملاقات کے بعد کہی۔ مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا کہ کارکے نے 24 ارب روپے سے زائد رقم پاکستان کو ادا کرنا ہے۔ حکومت اصغر خان کیس جیسے سپریم کورٹ کے ان فیصلوں پر عملی کرتی ہے جو ان کی حمایت میں ہوتے ہیں۔