• news

جعلی ڈگری کیس، عدالت پیش نہ ہونے پر ایم این اے ناصر شاہ کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد (این این آئی) جعلی ڈگری کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی ناصر شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمشن بلوچستان نے رکن قومی اسمبلی ناصر شاہ کے خلاف جعلی ڈگری پر انتخابات میں حصہ لینے اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج فائیو نے انکے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن